ہر سال موسم سرما میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی گھریلو صارفین گیس کی بروقت عدم فراہمی کی سہولت سے مشکلات اور تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں اور گیس سپلائی کے تعطل کی 149

ہر سال موسم سرما میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی گھریلو صارفین گیس کی بروقت عدم فراہمی کی سہولت سے مشکلات

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ہر سال موسم سرما میں تبدیلی آنے کے ساتھ ہی گھریلو صارفین گیس کی بروقت عدم فراہمی کی سہولت سے مشکلات اور تعطل کا شکار ہو جاتے ہیں اور گیس سپلائی کے تعطل کی وجہ سے گھریلو صارفین کے لیے سنگین مشکلات میں آضافہ بڑھ جاتا ہے، ایسے میں گھریلو صارفین نے غیر قانونی طریقہ سے گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے صارفین نے گھروں میں “Gas Compressor ” کے آلات لگانا شروع کر دئے ہیںم جس سے دیگر صارفین کو گیس کی فراہمی بڑی طلب متاثر ہونا شروع ہو جاتی ہے، “گیس کمپریشر آلے” کی قیمت اس وقت مارکیٹ میں 2000 ہزار روپے ہے، اور باآسانی دستیاب بھی ہے گیس کی سپلائی کو متاثر کرنا جو غیر قانونی زمرے می آتا ہے، گیس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے گھریلو صارفین بڑی تیزی کے ساتھ یہ “” گیس کمپریشر” گھروں کے اندر لگائے رہے ہیں، “SSGC” کے محکمہء نے حال ہی میں ایسے چوری کے مرتکب افراد کے خلاف اور گھریلو صارفین کے از اقدس کے روک تھام کے لئے”SSGC” کی طرف سے بروقت تادیبی کاروائی کا “کریک ڈاون” شروع کر دیا ہے، اور اس کی خلاف ورزی کے مرتکب گھریلو صارفین کے لئے سزا کا تعین اور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے مطابق اس جرم میں ملوث گھریلو صارفین کی گیس کی سپلائی ایک سال کے لئیے منقطع کرنے کے ساتھ ساتھ 4 لاکھ روپے اور جیل کا فوری جرمانہ کی سزا رکھی گئی ہے، “SSGC” کے حکام نے فوری طور پر اس گیس چوری کے مرتکب افراد کو متنبہء کیا ہے کہ اس نئے حکم کے بعد کسی کو بھی سزا میں رعائت نہی دی جائے گئی، اس کی چیکنگ کا باقاعدہ طور پر آغاز شروع کر دیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں