event was organized regarding Exploitation of Kashmir Day organized by Embassy of Pakistan Riyadh 196

سفارت خانہ پاکستان ریاض کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

رپورٹ(زبیر خان بلوچ ،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تقریب میں سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے نمائندگان اور خواتین نے شرکت کی
پانچ اگست 2019کوبھارتی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور آرٹیکل 370کو ختم کر کے کشمیری عوام کو گھروں تک محصور کرنے کی مذمت کی
سفارت خانہ پاکستان کے افسران نے تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
تقریب سے سفیر پاکستان خرم راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کے یکطرفہ اقدامات سے نہ تو علاقے کی متنازعہ حیثیت تبدیل ہو سکتی ہے اور نہ ہی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبایا جا سکتا ہے
ہم عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں سے جموں اور کشمیر میں بھارتی مظالم پر توجہ دینے کی اپیل کرتے ہیں
بھارتی اقدامات بین الاقوامی قانون یو این ایس سی کی قراردادوں اور چوتھے جنیوا کنونشن کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہیں
پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی بھرپور اخلاقی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے
پاکستان کے عوام اور حکومت اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر اس تاریخ کو یوم استحصال کشمیر کے طور پر منائیں تاکہ بھارت کی طرف سے کشمیر کے غیر قانونی الحاق کی مذمت کی جا سکے
تقریب میں مشال ملک نے سکائپ کے ذریعے خطاب کیا اور کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا.
تقریب سے اصغر قریشی ، سردار رزاق اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے متنازعہ کے منصفانہ حل تک اپنی ہر ممکنہ معاونت جاری رکھیں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں