انگلینڈ، کورونا علامات نہ رکھنے والوں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ ) 260

انگلینڈ، کورونا علامات نہ رکھنے والوں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

انگلینڈ میں کورونا وائرس کی علامات نہ رکھنے والے افراد کے لیے کووڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ ’’یوکے ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی‘‘ کے مطابق یہ تبدیلی کمیونٹی میں کووڈ کے زیادہ پھیلائو اور تیز رفتار ٹیسٹوں کی درستگی کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ حالیہ اومی کرون وائرس کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں فالو اپ پی سی آر ٹیسٹ کروا رہی ہے۔ اس وقت یوکے میں 80 ہزار سے زیادہ لیب ٹیسٹوں کی گنجائش ہے۔ گزشتہ ماہ 28 دسمبر تک پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی تعداد6 لاکھ تیس ہزار سات سو تریسٹھ تھی، حکومتی اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ امید ہے اس تبدیلی سے کووڈ علامات رکھنے والے لوگوں اور ہیلتھ کیئر، ٹرانسپورٹ اور دیگر اہم شعبوں کے کارکنوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ تک رسائی میں بہتری آئے گی۔ حکومت نے یہ بھی کہا ہے کہ جن لوگوں میں کووڈ کی تین اہم علامات میں سے ایک یعنی مسلسل کھانسی، بخار یا سونگھنے اور ذائقہ کی حس میں کمی محسوس ہو ان کے لیے اب بھی پی سی آر ٹیسٹ کروانا ضروری ہے۔ برطانیہ بھر میں ریکارڈ شدہ کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل تیزی آرہی ہے، یہ کیسز گزشتہ ہفتے2,18,724تک پہنچ گئے تھے۔ دریں اثناء وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ حکومت ایسے لوگوں کے لیے قرنطینہ کی مدت سات دن سے پانچ دن کرنے پر غور کررہی ہے جن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہوں، ’’یوکے ایچ ایس اے‘‘ جو حکومت کی کووڈ ٹاسک فورس کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے نے واضح کیا ہے کہ امریکہ میں بھی خود کو الگ تھلگ کرنے کی یہ مدت پانچ دن ہے، وہاں بھی دسمبر میں مدت کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں