129

جمعیت علمائے اسلام سعودی عرب کے سابقہ مرکزی فنانس سیکرٹری اور جماعتی حجاج کرام و عمرہ زائرین کے مثالی میزبان انجنیئر حاجی سجاد خان حجاز مقدس میں جے یو آئی کے روح رواں اور ہر دلعزیز شخصیت ہیں جو مہمان نوازی میں اپنی مثال آپ ہیں

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کیونکہ حجاج کرام اور عمرہ زائرین سمیت جماعتی قائدین کی جو خدمت اور تاریخی استقبال کرتے ہیں وہ انجنیئر حاجی سجاد خان کا پرانا وطیرہ اورامتیازی خصوصیت ہے اور یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ سرزمین مقدس پر جماعتی قائدین اور احباب کی جو خدمت و حوصلہ افزائی اور تواضع سرانجام دی جاتی ہے یہ منفرد خدمات اور مثالی کارکردگی حاجی سجاد خان کی مرہون منت ہے اور اس ضمن میں موصوف کی قربانی سے انکار نہیں کیا جاسکتا یہی وجہ ہے کہ جماعتی قائدین انکی کارکردگی سے مطمئن اور خوش ہیں ۔ اس سلسلہ میں صحافیوں سے ایک خصوصی نشست کے دوران اپنے انٹرویو میں جے یو آئی سعودی عرب کے مرکزی رہنماء انجنیئر حاجی سجاد خان نے کہا کہ سرزمین مقدس پر جماعتی قائدین اور ورکرز کی بے لوث خدمت سے جو دلی سکون اور اطمینان ملتا ہے وہ کیفیات ہیں جو الفاظ میں بیان نہیں کئے جاسکتے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جے یو آئی کا مخلص خادم اور قائدین کا سپاہی ہوں اور علمائے کرام سے دوستی اور تعلق پر ہمیشہ فخر محسوس کیا ہے اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا انشاءاللہ انیوالا دور جے یو آئی کا ھوگا کیونکہ انتخابات میں استعماری قوتوں کا بھر پور مقابلہ کیا جائیگا۔ نیز ملک و عوام کو درپیش مسائل و چیلنجز کا حل صرف مولانا فضل الرحمن کے پاس ہیں عوام و ملک کے حقیقی غمخوار اور ہمدرد مولانا موصوف اس وقت مخلص اور سچے سیاستدان ہیں جس کے بغیر نہ حکومت بن سکتی ہے اور نہ چلتی ہے پاکستان کو اسکی سخت ضرورت ہے لہٰذا عوام کو چاہئے کہ وہ جے یو آئی کاساتھ دیکر مولانا فضل الرحمن کے ہاتھ مضبوط کریں اور ملک میں اسلامی نظام کیلئے راہ ہموار کریں تاکہ ملک میں خوشحالی اسکیں اور عوام چین و ارام کی زندگی بسر کر سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں