Embassy of Pakistan in Riyadh organized a series of events to facilitate overseas Pakistanis 236

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستانی سفارت خانہ ریاض میں حبیب بنک کے باہمی اشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکائونٹ ” روشن راہو ” کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

رپورٹ شاہین جاوید : ( الریاض سعودی عرب، تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سفارت خانہ پاکستان ریاض نے حبیب بنک کی جانب سے ہونے والی روشن ڈیجیٹل اکانٹ کے حوالے سے سعودی عرب میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے سلسلہ وار تقاریب کا انعقاد کیا ۔ RDA ایونٹس کا بنیادی مقصد اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کی رضامندی سے HBL کی طرف سے اٹھائے جانے والے اس اقدام کو فروغ دینا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ رہیں اور ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جاتا رہے۔ پہلی تقریب پاکستانی سفارت خانے میں ایک اوپن ہاؤس سیشن تھی جہاں واک ان صارفین کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور اس سے منسلک پروڈکٹ سویٹس یعنی روشن اپنا گھر اور روشن اپنی گاڑی کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔
سفارت خانہ ریاض میں رات کو منعقد ہونے والی کارپوریٹ تقریب میں بینک کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے ساتھ ساتھ آر ڈی اے کے اقدام کی تفصیلات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئی۔
مملکت سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محترم امیر خرم راٹھور نے جناب سید محسن علی شاہ (ہیڈ ریٹیل پراڈکٹس، ایچ بی ایل)، شازیہ گل (ہیڈ وومن مارکیٹ پروگرام ڈیجیٹل اکاؤنٹ)، اور جناب محمد کامران صدیقی (ہیڈ کال سینٹر اور آر ڈی اے سروسز)
کا شکریہ ادا کیا۔ سفیر محترم نے اوورسیز پاکستانیوں کی محنت اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں ملک کی خوشحالی اور ترقی کا ایک اہم جز قرار دیا اور کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے اور انہیں روشن ڈیجیٹل اکائونٹ کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کر کے انہیں ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
تقریب کا اختتام HBL ٹیم اور پریس اٹینڈنٹس کے درمیان سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ ہوا جہاں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی مجموعی خصوصیات اور فوائد کے بارے میں مزید وضاحت کی گئی۔تقریب میں کمیونٹی کے ممبران اور مختلف تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں