Embassy of Pakistan has issued notification of Saeed Safi 426

سفارتخانہ پاکستان نے القصیم میں مندوب سفارہ کے لیے سعید صافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

رپورٹ (میاں محمد عظیم القصیم، تازہ اخبار ،پاک نیوز پوائنٹ)

سفیر پاکستان ریٹائرڈ جنرل بلال اکبر نے عوام کے پر زور مطالبے پر خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے القصیم ریجن کے لیے دوسرے مندوب کے لیے سعید صافی کے نام کااعلان کر دیا اور نوٹیفیکیشن بھی فورا جاری کر دیا القصیم ریجن بڑا ہونے کی بناہ پر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل طوالت کا شکار ہو رہے تھے القصیم میں پہلے سے مندوب سفارہ محمد اصغر موجود تھے لیکن لوگوں کے مسائل زیادہ ہونے کی بناہ پر ایک مندوب کی اور ضرورت تھی جس پر سعید صافی کا نام نامزد کیا گیا سعید صافی القصیم کی معروف سماجی اور سیاسی شخصیت ہیں جو ہر لخاظ سے اس میرٹ پر پورا اترتے ہیں ان کی اسی قابلیت اور لوگوں کے ساتھ میل جیل کی بنیاد پر سفارتخانہ ریاض نے ان کا نام منظور کر لیا اس موقع پر سعید صافی نے اپنے انتخاب پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سفیر پاکستان ریٹائیرڈ جنرل بلال اکبر ویلیفیر اتاشی سھیل بابر اور ویلفیر سیکریٹری رانا محمد معصوم اور مندوب سفارہ محمد اصغر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اس موقع پر سعید صافی کا کہنا تھا کہ مجھ پر جو سفارتخانہ پاکستان نے اعتماد کیا ہے میں اس اعتماد پر پورا اترتے ہوئے اپنی پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور اور بے لوث خدمت کروں گا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر خل کرنے اور کروانے کی بھرپور کوشش کروں گا اس موقع پر کمیونٹی کے لوگوں کا بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا سعید صافی عوام کے ساتھ میل جول رکھنے والی شخصیت ہے جس سے اب ہمیں سفارتخانہ کے مسائل خل کروانے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی بلکہ ہمارے لیے مزید آسانیاں پیدا ہوں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں