رپورٹ مطیع اللہ
84 واں یوم پاکستان کے حوالے سے سفارت خانہ پاکستان میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے اہلکاروں سمیت کمیونٹی کے افراد اور بچوں نے شرکت کی۔
اس موقعہ پر سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے پرچم کشائی کی اور شرکاء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ سفارت خانہ پاکستان برلن کے چانسری حال میں منعقد ہونے والی یوم پاکستان تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا
تقریب سے سیکنڈ سیکرٹری گل ناز نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور تھرڈسیکرٹری سعد نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور پریس ڈیپارٹمنٹ کے ماریہ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے پیغامات پڑھ کے سنائے جن میں آج کے دن کی مناسبت سے تجدید عہد کرنے کے علاوہ ملکر پاکستان کو عظیم مملکت بنانے کا عہد کیا گیا جبکہ لسانی اور گروہ بندی کے ساتھ ساتھ فرقہ واریت اور دیگر علاقائی تعصب کا خاتمہ کرکے ایک اچھا پاکستانی بننے کی تلقین کی گئی تھی ۔ اس کے علاوہ ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات اور دیگر اقوام عالم میں باوقار قوم کے طور پر بڑھنے پر زور دیا گیا۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے پیغامات میں کہا گیا تھا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے فلسطین و غزہ میں جاری جنگ کو فوری روکنے اور عالمی برادری سے غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ انصاف کرنے پر زور دیا گیا
سفیر پاکستان سیدہ ثقلین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اس بات پر زور دیا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان کی ترقی میں ان کا اہم کردار ہےیوم پاکستان ہمیں تجدید عہد کراتا ہے تاکہ ہم اپنے بزرگوں کی جدوجہدازادی کو یاد کرکے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکے ۔
۔ انہوں نے کہاکہ وہ قومیں ہمیشہ قائم و دائم رہتی ہیں جو اپنے قومی تہوار جوش وخروش کے ساتھ مناتی ہیں۔ ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کی جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان معرض وجود میں آیا اور ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔سفیر نے کہا ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں پاکستان سے زیادہ مسلمان اباد ھے لیکن ان کو ایک اقلیت طور پر دیکھا جاتا ھے بھارتی مسلمان مظلوموں کہ طرح زندگی گزارنے پر مجبور ھے ہمارے قائدین نے پاکستان کے لیے جو قربانیاں دی ھے اس کا صلہ ہمیں ازادریاست طور پر ملنے والا پاکستان ھے
سفارت خانہ پاکستان آنے والےکمیونٹی ممبران نے قومی لباس زیب تن کئے ہوئے تھےبچوں نے پاکستانی پرچم اٹھائے تھے تقریب میں مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماوں و کمیونٹی نے شرکت کی ۔شدید بارش سردی کے موسم کے باجود پرچم کشائی کے موقع پر کیمونٹی کی بڑی تعداد نے تجدید عہد کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے.