برآمدات کو بڑھا کر اور درآمدات کو کم کر کے ملکی معیشت کو مضبوط بنایاجاسکتا ہے. راحیلہ خادم حسین 152

برآمدات میں اضافہ کے لیے بیرون ملک موجود سفارت خانے اور قونصل خانے ممدومعاون ثابت ہو سکتے ہیں. راحیلہ خادم حسین

دبئی رپورٹ محمد آصف خان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پی ایم ایل این کی سا بق ایم پی اے راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ برآمدات کو بڑھا کر اور درآمدات کو کم کر کے ملکی معیشت کو مضبوط بنایاجاسکتا ہے۔ برآمدات میں اضافہ کے لئے حکومتی اور نجی سطح پر قابل عمل اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔حکومتی سطح پر برآمدات میں اضافہ کے لیے بیرون ملک موجود سفارت خانے اور قونصل خانے ممدومعاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے دبئی میں پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات ویمن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر سے ملاقات کے دوران کیا۔ سا بق ایم پی اے راحیلہ خادم حسین ایک وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ دبئی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی ملاقات میں متذکرہ دونوں لیڈران نے کہا کہ گلف اور مڈل ایسٹ میں لاکھوں پاکستانی بسلسلہ روزگار موجود ہیں جو ہر ماہ کروڑوں ڈالرز کا زر مبادلہ پاکستان بھجوا کر پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دیے ھوئے ہیں۔پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مشکلات، اضافی چارجز اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دبانے کی بجائے ریلیف دینا چاہیے۔راحیلہ خادم حسین اور فرزانہ کوثر نے مزید کہا کہ ہمیں ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ایسے منصوبوں پر عمل کرنا چاہئے کہ ہم آئی ایم ایف سے جان چھڑا سکیں۔ اس موقع پر پی ایم ایل این متحدہ عرب امارات وومن ونگ کی صدر فرزانہ کوثر نے احسن اقبال کے صاحبزادے چودھری احمد اقبال ایم این اے اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ڈاکٹر طارق فضل چودھری سے بھی ملاقات کی اور اہم ملکی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں