Elon Musk's recent claim shocked the world 182

ایلون مسک کے حالیہ دعوے نے دنیا کو حیران کر دیا

سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کے مالک ایلون مسک کے حالیہ دعوے نے دنیا کو حیران کر دیا.
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے ایکس پر طرح طرح کی پابندیوں کے بعد کئی صارفین نے پلیٹ فارم چھوڑ دیا یا پھر استعمال محدود کر دیا ہے۔ ان کی پالیسوں کو دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے.
اس کے باوجود اب ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایکس کے فعال ماہانہ صارفین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔
ایلون مسک نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ 540 ملین سے زیادہ ماہانہ صارفین پلیٹ فارم پر آئے جس سے پچھلا ریکارڈ ٹوٹ گیا.
انہوں نے دعویٰ کیا کہ بوٹس کو ہٹانے کے بعد رواں سال ماہانہ صارفین کی تعداد نئی بلندی پر پہنچ گئی.
دراصل ایلون مسک ایکس کی آمدنی بڑھانے کے خواہاں ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پلیٹ فارم خریدنے کے بعد انہوں نے طرح طرح کے اقدامات اٹھائے جن سے زیادہ تر صارفین نالاں ہیں.
ایسے میں ایلون مسک کے دعوے پر ہر کوئی یقین کرنے کو تیار نہیں۔ صارفین کا خیال ہے کہ حالیہ اقدامات سے صارین کی تعداد میں ریکارڈ اضافے کے بجائے ریکارڈ کمی واقع ہو سکتی ہے.
خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جب ایلون مسک نے ایکس خریدا تھا تو اس کے فعال صارفین کی تعداد 229 ملین کے لگ بھگ تھی۔ انہوں نے اُسی سال نومبر میں فعال صارفین کی تعداد 259.4 بتائی تھی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں