Elon Musk promises to fulfill Twitter's long-held desire 147

ایلون مسک نے ٹویٹر کے 9 فیصد سے زائد حصص خرید تے ہی صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرنے کاعندیہ دے دیا

رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )
دنیا کے امیر ترین آدمی اور ٹیسلا اور سپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے امریکی مالک ایلون مسک نے سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر کے صارفین کی ایک دیرینہ خواہش پوری کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ایلون نے اپنے ایک ٹویٹ میں صارفین سے یہ رائے مانگی ہے کہ کیا ٹویٹر پر ایڈیٹ یعنی ترمیم کا آپشن ہونا چاہیے؟ ٹویٹر پر Edit ترمیم کا آپشن فی الحال میسر نہیں جس کی شکایت اکثر صارفین کرتے ہیں کیونکہ وہ اپنے ٹویٹ میں کوئی تبدیلی یا ترمیم نہیں کر سکتے.ایلون کی جانب سے چند گھنٹے قبل کیے گئے اس پول پر 23 لاکھ 57 ہزار سے زائد ووٹ آئے ہیں جن میں 74 فیصد صارفین نے ہاں جب کہ 26 فیصد نے نہ میں جواب دیا ہے.
یاد رہے کہ ایلون مسک نے کچھ دن قبل اعلان کیا تھا کہ وہ آزادی اظہار کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم بنانے پر غور کر رہے ہیں مگر پھر دو روز قبل انھوں نے ٹویٹر کے7 کروڑ 34 لاکھ سے زائد حصص 3 ارب ڈالرز میں خرید لیےجو کہ ٹویٹر کے کل حصص کا 9.2 فیصد بنتے ہیں۔اس سودے کے بعد پیر کو ٹویٹر کے شیئرز کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ ایلون مسک اب ٹویٹر کے سب سے بڑے شیئر ہولڈر بن گئے ہیں جبکہ ٹویٹر کے شریک بانی جیک ڈور سی ٹویٹر کے صرف 2.25 فیصد حصص کے مالک ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں