Elite Literature Society 308

الیٹ کلب سعودی عرب کی ادبی شاخ الیٹ لٹریچر سوسائٹی کی جانب سے نئے سال کے آغاز میں ادب کی مختلف اصناف کے فروغ کے لئے الیٹ لٹریری پرزم کے عنوان سے ماہانہ ادبی سلسلے کا آغاز کیا گیا ہے

(سعودی عرب الخبر :رپورٹ ،جویریہ اسد، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

جس کی افتتاحی نشست 22 جنوری 2022 کو بذریعہ آن لائن رکھی گئ تاکہ دنیا بھر سے ادب سے دلچسپی رکھنے والے ہرعمر کے افراد مستفید ہو سکیں۔
اس پروگرام کو مختلف حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے جن میں حوالہ کتب، تقریر نویسی، فن خطابت ، برجسته موضوعات ،فن مصوری، کہانی نویسی، حالات حاضرہ کے موضوعات ،قصہ گوئ اور الیٹ اتالیق کی گفتگو وغیرہ شامل ہیں۔
نشست کی نظامت ہر دلعزیز اور خوب صورت لب ولہجے کے مالک آر جے فواد اور کلب کوارڈینیٹر فیض علی حسن نے بھر پور انداز میں کی۔ نشست کا مرکزی خیال نئے سال پر رکھا گیا۔
حوالہ کتب عریشہ عامر ، زارہ منہاس اور آرجے فوادنے مہارت سے پیش کئے۔
حالات حاظرہ کے موضوعات کے سیگمنٹ میں اقوام متحدہ کی جانب سے پیش کردہ Sustainable Development Goals (SDGs) پر گفتگو کی گئ۔ مقرر ین احسن محمود ملک
اور رومیسہ انورنےموضوع کا جامع احاطه پیش کیا ۔ الیٹ اتالیق کے سیگمنٹ میں مہمان مقرر ماہر تعلیم ،ٹرینر اور بانی ٹریویلستان ٹریویل اینڈ ٹورز سبین ناز کو مدعو کیا گیا۔جنھوں نے سوشل سکلز کو بہتر بنانے کے حوالے سے کہا کہ ہم اپنی سوشل سکلز کو بہتر بنا کر زندگی کے مختلف شعبوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔
برجسته موضوعات نشست کے مرکزی خیال کے حوالے سے تیارکئے گئے۔جس میں زینب منہاس، زنیرہ نجم اور نویرہ نجم نے بطور مقرر حصہ لیا۔ فن مصوری کے حوالےسے فیض علی حسن نےاپنی تخلیق کردہ پینٹنگ کا تصور پیش کیا۔ قصہ گوئ کے سیشن میں موسٰی فہد اور منتہاء انور نے اپنی تصنيف شدہ کہانیوں سے حاضرین کو محظوظ کیا اور داد وصول کی۔
اختتامی کلمات میں سوسائٹی کی بانی جویریہ اسد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ الیٹ کلب سعودی عرب ہرسال کی طرح اس نئے سال میں بھی کمیونٹی کےلئے سماجی ،تعلیمی اورادبی شعبوں میں مختلف نوعیت کے پروگرام ترتیب دیتا رہے گا۔ آج کا پروگرام اس سفر میں ایک نیا قدم ہے ۔ نشست کے آخر میں میں تمام شرکاء کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں