ایلیٹ فورم ریاض کی جانب سے سال نو کے موقع پر ایک شاندار نیٹ ورکنگ ایونٹ کا اہتمام 61

ایلیٹ فورم ریاض کی جانب سے سال نو کے موقع پر ایک شاندار نیٹ ورکنگ ایونٹ کا اہتمام

ریاض۔سعودی عرب۔ جویریہ اسد‎، پی این پی نیوز ایچ ڈی

‎ایلیٹ فورم نے نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایک شاندار نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد خواتین کو مثبت سوچ، حوصلہ افزائی، اور باہمی اشتراک کے ذریعے آگے بڑھنے کا پیغام دینا تھا۔ یہ تقریب فورم کی بانی جویریہ اسد نے ریاضہیٹس کی بانی اسماء فیصل کے تعاون سے ترتیب دی۔ ایونٹ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی، جن میں کاروباری خواتین، ماہرین، بلاگرز، اور فنون و ادب کی نمائندہ شخصیات شامل تھیں۔ ‎
‎ ایونٹ کی مہمان خصوصی ڈاکٹر ایمن شجاع زبیری نےجلد کے مسائل سے متعلق جدید مشورے دیے اور سائنسی بنیادوں پر جلد کی حفاظت کے اصولوں پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر شجاع نے حاضرین کے سوالات کے جوابات بھی دیے، جس سے خواتین کو اپنی روزمرہ کی جلد کی دیکھ بھال کے حوالے سے رہنمائی حاصل ہوئی۔ جویریہ اسد نے بطور لائف کوچ ایک منفرد سرگرمی کا اہتمام کیا جس کا مقصد امید اور مثبت سوچ کے ذریعے خواتین کو اپنے اہداف اور خوابوں کی تکمیل کے لیے متحرک کرنا تھا۔
تقریب کی خاص بات ایلیٹین ٹائمز کے تازہ شمارے کا اجرا تھا، جو ایلیٹ فورم کی سعودی عرب میں واحد آن لائن پاکستانی اشاعت ہے۔تقریب میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی، جن میں معروف بلاگر آنیہ ڈار، نامور مصنفہ سارہ عمر، اور دیگر نمایاں خواتین شامل تھیں۔ ان شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایونٹ کی تعریف کی اور کہا کہ اس طرح کی تقریبات خواتین کے لیے نہایت اہم ہیں، کیونکہ یہ ان کی حوصلہ افزائی اور اعتماد کی مضبوطی کا باعث بنتی ہیں۔ آنیہ ڈار نے خواتین کے لیے کمیونٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، جبکہ سارہ عمر نے ادب کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
‎تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء کو تحائف پیش کیے گئے، جس نے ایونٹ کو مزید یادگار بنا دیا۔ایلیٹ فورم کی یہ تقریب خواتین کے لیے امید، حوصلہ، اور تعاون کا ایک روشن مثال بنی، اور حاضرین کے دلوں میں نئے سال کے لیے جوش و جذبہ بھر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں