ایلیٹ فورم ریاض برانچ کی جانب سے عید ملن کی تقریب 97

ایلیٹ فورم ریاض برانچ کی جانب سے عید ملن کی تقریب

رپورٹ۔سعودی عرب۔جویریہ اسد:پی این پی نیوز ایچ ڈی

ایلیٹ فورم ریاض برانچ کی جانب سے ایک خوبصورت اور پُررونق عید ملن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ریاض کی کمیونٹی کو ایلیٹ فورم کے مشن اور وژن سے متعارف کروانا تھا۔ ایلیٹ فورم خواتین کی ایک سماجی، تعلیمی اور کاروباری پلیٹ فارم ہے جو 2013 سے مشرقی ریجن میں کمیونٹی کی خدمت انجام دے رہا ہے۔ اب اس کا دائرہ کار ریاض تک وسیع کیا گیا ہے ۔
تقریب کی میزبانی ایلیٹ فورم کی بانی جویریہ اسد نے کی، جنہوں نے فورم کی سابقہ سرگرمیوں اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی۔ معروف سماجی شخصیت اور ریاضیتس کی بانی، اسماء ماجد نے بطور سپورٹنگ پارٹنر اس تقریب میں تعاون فراہم کیا۔
تقریب میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خواتین کے لیے ایک خصوصی سیشن رکھا گیا، جس میں زینت شہاب، سعدیہ ظفر، ڈاکٹر فرح نادیہ، سحر عدنان اور فرحین فراز نے اپنے کاروباری اہداف پر روشنی ڈالی۔
تقریب کی خاص مہمان کیٹالینا گولازاویس تھیں جو کہ کولمبین بزنس کنسلٹنٹ ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات ثقافتی تبادلے اور باہمی تعاون کے لیے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔
تقریب میں رنگا رنگ تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا جس نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ تمام مقررین کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا اور تمام مہمانوں کو خصوصی تحائف پیش کیے گئے۔ اختتام پر زینت شہاب کے تیار کردہ خوبصورت عید کیک کاٹا گیا، جس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔یہ ایک کامیاب اور متاثرکن تقریب ثابت ہوئی، جو جلد ہی شہر بھر میں گفتگو کا موضوع بن گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں