الخبر میں الیٹ فورم کی گیارھویں سالگرہ کا شاندار انعقاد 95

الخبر میں الیٹ فورم کی گیارھویں سالگرہ کا شاندار انعقاد

رپورٹ۔جویریہ اسد : پی این پی نیوز ایچ ڈی

ایلیٹ فورم نے اپنی گیارھویں سالگرہ کے لئے ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب منعقد کی ، جس میں خواتین اور بچوں کی تخلیقی، کاروباری اور قائدانہ صلاحیتوں کواجاگر کرنے کے جاری مشن کو منایا گیا۔ 2013 میں قائم ہونے والایہ فورم خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اپنے مقاصد کے حصول میں مسلسل ترقی کر رہا ہے۔یہ تقریب الخبر ٹیم کی ارکان،سعدیہ تجمل، عائشہ طارق،مدیحہ مزمل اور زینب منہاس نے منظم کی۔ تقریب کی جگہ کو شاندار مغلیہ تھیم کے مطابق خوبصورتی سے سجایاگیا تھا، اور اس میں مختلف کمیونٹیوں کی خواتین نے شرکت کی۔شام کی ایک اہم خاصیت الیٹ کے خصوصی ایوارڈز کا انعقاد تھا، جن میں اُن ممبرز کی حوصلہ افزائ کی گئی جنہوں نے ادارے میں غیر معمولی خدمات انجام دیں۔ ایوارڈز صبا شاہد، ثمینہ ہاشمی، عتیہ یعقوب، سعدیہ شیخ، آشی شہزاد اور دیگر کو دئیے گئے۔ فورم کی بانی جویریہ اسد نے فخر سے اپنے ادارے کے مشن کے بارے میں آگاہی دی اور فورم کے 2013 سے اب تک مملکت میں فلاحی، سماجی، کاروباری اور تعلیمی اقدامات میں کمیونٹی کی مدد کے حوالے سے قائدانہ کردار کو اجاگر کیا۔ سامعین کو محظوظ کرنے کے لیے مختلف تفریحی سرگرمیاں اور کھیل بھی منعقد کیے گئے۔
ایلیٹ فورم کے ممبروں نے خصوصی ڈرامہ نیا پاکستان میں مغلِ اعظم پیش کیا، جس میں عائشہ طارق، سمرین ارشد، مدیحہ مزمل، انشیرہ شیخ اور خدیجہ یاسر نے حصہ لیا۔ ان کی پرفارمنس کو سامعین کی جانب سے زبردست داد اور تحسین حاصل ہوئی۔ایلیٹ ممبر جویریہ تمیز کی جانب سے مہمانان کو تحائف بھی پیش کیےگئے، اور عتیہ یعقوب نے اس موقع کے لیے ایک خوبصورت کیک بنایا جس سے سالگرہ کا لطف دوبالا ہوگیا۔ شرکت کرنے والی تمام خواتین نے فورم کی کوشششوں کی تعریف کی اور کہا کہ الیٹ فورم خواتین اور بچوں کے لئے ایک معیاری پلیٹ فارم ہے اور ان کے تمام پروگرامز کمیو نٹی میں ایک مثّبت تبدیلی لاۓ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں