ایلیٹ فورم الخبر برانچ کی جانب سے کمیونٹی بلڈنگ نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد 175

ایلیٹ فورم الخبر برانچ کی جانب سے کمیونٹی بلڈنگ نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد

رپورٹ: الخبر، جویریہ اسد،پی این پی نیوز ایچ ڈی

الخبر برانچ کے تحت ایلیٹ فورم نے حال ہی میں فیملی نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا، جس کا مقصد کمیونٹی میں مثبت سماجی روابط اور باہمی تعاون کو فروغ دینا تھا۔ اس ایونٹ کو عائشہ طارق نے ترتیب دیا، جبکہ ایگزیکٹو ممبران سعدیہ تجمل اور مدیحہ مزمل نے معاونت کی۔ مشہور بلاگر سعدیہ شیخ نے معاون خصوصی کے طور پر شرکت کی، اور مختلف کمیونٹیز کے خاندانوں نے پُرجوش انداز میں شرکت کی۔
فورم کی ممبر اور لٹل اسٹار پائنیئرز کی بانی ثمینہ ہاشمی نے بچوں کے لئے خصوصی سرگرمیاں منعقد کیں اور ایلیٹ فورم کی بانی جویریہ اسد، سعدیہ تجمل اور عائشہ طارق کو کمیونٹی میں ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈز پیش کیں۔ایونٹ کے دوران دو معلوماتی ورکشاپس بھی منعقد کی گئیں ۔خدیجہ ملک نے خواتین کے لیے مالی خواندگی کے موضوع پر ایک معلوماتی سیشن کا انعقاد کیا جبکہ ندا ملک نے ایک بامقصد گفتگو میں مثبت سوچ کو فروغ دینے پر توجہ دی۔ دونوں سیشنز میں شرکاء نے دلچسپی سے شرکت کی، جس سے عملی معلومات اور گفتگو میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ایونٹ کی رونق کو مزید بڑھانے کے لیے ایلیٹ ممبران کی جانب سے لائف اسٹائل اسٹالز لگائے گئے۔ اس کے ساتھ ایک مہندی مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس نے خواتین کو کاروباری مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی۔ اسنا فاطمہ نے یہ مقابلہ جیتا، اور تمام شرکاء کو سرٹیفکیٹس اور تحائف سے نوازا گیا۔تقریب کا اختتام تمام اہم مقررین کو اعزازی شیلڈز پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔ شرکاء نے ایلیٹ فورم کی اس مثبت اور بامعنی کمیونٹی ایونٹ کے انعقاد کی بھرپور تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں