‎خواتین کے عالمی دن کے موقع پر الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد 270

‎خواتین کے عالمی دن کے موقع پر الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد

‎سعودی عرب۔رپورٹ جویریہ اسد (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

‎ الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کو منانے کے لئے 8 مارچ 2023 کو ہائبرڈ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سعودی عرب، سوئٹزرلینڈ، دبئ پاکستان،انڈیا، سری لنکا ،لبنان اود دیگر ممالک کی خواتین نے کثّیر تعداد میں شرکت کی۔
‎الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ الیٹ کلب کے
‎جاری کردہ تمام پروگرامز نہایت مفید اور معلوماتی ہیں۔کلب کی بانی جویریہ اسد نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے اور منتظمین میں صبا ادریس ،سمیرہ ہارون اور مدیحہ مزمل شامل تھیں۔اپنی خصوصی پریزینٹیشن میں جویریہ اسدنےخواتین کی معاشی تعلیم اور آگاہی کو مفصل انداز میں بیان کیا۔
‎سوئٹزرلینڈ سے مہمان مقرر اور مصنفہ جیسیکا لاک ہارٹ نے اپنی تقریر میں کہا کہ خواتین اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھاتے نبھاتے اپنی ذات کو فرامرش کر دیتی ہیں۔ انھیں اپنے آپ کو بھی کچھ معیاری وقت دینا چاہیے اوراپنی صحت اور طرز زندگی کو بھی اہمیت دینا چاہئے دبئی سے مہمان مقرر انجینئیر سارہ ڈارا نےکہا کہ خواتین کو اپنی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس ہونا پڑے گا تاکہ وہ اپنی سمت کا تعین کر سکیں۔کلب کی جانب سے الیٹئینز ٹائمز کے خصوصی ایڈیشن کا افتتاح کیا گیا جس میں خواتین نے زندگی کے اتار چڑھاؤ کے حوالےسے اپنی کامیابیوں اور اہداف کے حصول کے سفر کو متاثّرکن انداز میں قلمبندکیا ہے۔ رسالے کی مصنفین لالہ رخ شاہد تھانوی اور حنا وہاب نے کراچی سے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
‎ کلب کی ارکان سامع سالیت اور سلمہ محمد نے تمام مہمانان کو خصوصی تحائف پیش کیے کلب کی ممبر صبا ادریس نے مزیدار کھانوں کا خوبصورت دستر خوان سجایا اور خوب داد وصول کی۔ آخر میں جویریہ اسد نے تمام مہمانان کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ خواتین کو اپنےتمام سماجی، تعلیمی، قانونی اور معاشی حقوق سے آگہی ہونی چاہئے تاکہ وہ اپنے اہداف کی جانب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں