Elite Club Saudi Arabia organized a special event 329

الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے سال نو کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد

رپورٹ :سعودی عرب جویریہ اسد(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے سال نو کی تقریبات کے حوالے سے 12 جنوری 2023 کو رنگارنگ محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان،انڈیا، سری لنکا ،لبنان اود دیگر ممالک کی خواتین اور بچوں نے کثّیر تعداد میں شرکت کی۔
الیٹ کلب سعودی عرب ایک سماجی، فلاحی، ادبی اور کمیونٹی تنظیم ہے جو الخوبر، سعودی عرب میں 2013 سے مشرقی ریجن سعودی عرب میں مختلف کمیونٹیز کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔
اس موقع پر کلب کی بانی جویریہ اسد نےکہا کہ الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری ، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ الیٹ کلب کے جاری کردہ تمام پروگرامز نہایت مفید اور معلوماتی ہیں۔
کلب کی میمبرز سعدیہ تجمل،صبا ادریس، ثّنا بتول ،شفق عمران ،مدیحہ مزمل، لبنی مناف،نازش علی،عائشہ طارق ،ایمن آفاق ، سمیرہ ہارون اور دیگر مقررین نے کہا کہ سعودی عرب میں الیٹ کلب بچوں اور خواتین کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور کلب کی تمام سرگرمیاں کمیونٹی کو ایک مثّبت اور تعمیری ماحول فراہم کر رہی ہیں۔
تقریب میں الخبر کے مقامی ہوٹل کو دیدہ زیب سجاوٹ سے سجایا گیااور حاضرین محفل کے لئے مختلف دلچسپ سرگرمیاں رکھی گئیں۔ تقریب کا سب سے پسندیدہ سیگمنٹ برین اینڈ بیوٹی مقابلہ تھا جس کی فاتح ڈاکٹر اسانہ قرار پائیں۔
جویریہ اسد نے کلب کی نئ ارکان کو خصوصی تحائف ديےاور ان کوکلب میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ تمام حاظرین نے کلب کی کوششوں اور خدمات کو سراہا اور حوصلہ افزائ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں