سعودی عرب۔ جویریہ اسد
الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے ۲۳ ستمبر کو یوم الوطنی روایتی انداز میں منانے کے لئے الخبر میں ایک خوب صورت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کمیونٹی سےشرکاہ نے کثّیر تعداد میں شرکت کی۔
سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی اس دن کو بھر پور جذبے اور محبت سے مناتے ہیں۔ اور اس طرح کے ایونٹس سماجی ہم آہنگی کو بڑھانے میں موثّر کردار ادا کرتے ہیں۔
الیٹ کلب سعودی عرب ایک سماجی، فلاحی، ادبی اور کمیونٹی
تنظیم ہے جو الخوبر، سعودی عرب میں 2013 سے مشرقی ریجن سعودی عرب میں مختلف کمیونٹیز کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔
اس رنگا رنگ تقریب میں خواتین اور بچوں نے سعودی عرب کے روایتی لباس زیب تن کئے ہوۓ تھے۔ لوگوں کی دلچسپی کے لئے مختلف شاپنگ اسٹال بھی لگاۓ گۓ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں نے تقریب میں چار چاند لگا دیئے۔
تقریب کی منتظم اور کلب کی رکن شفق عمران نے کہہ الیٹ کلب بچوں اور خواتین کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور کلب کی تمام سرگرمیاں کمیونٹی کو ایک مثّبت اور تعمیری ماحول فراہم کر رہی ہیں۔
تقریب میں الیٹ کلب کے رسالے الیٹیئن ٹائمز کی جانب سے تازے شمارے کی افتتاحی تقریب بھی رکھی گئ ۔ الیٹیئن ٹائمز کو سعودی عرب میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے شائع ہونے والے واحد رسالہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
کلب کی بانی جویریہ اسد نےکہا کہ الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری ، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ الیٹ کلب کے جاری کردہ تمام پروگرامز نہایت مفید اور معلوماتی ہیں۔
اس تقریب میں بچوں کے لیۓ خصوصی کارنر سجایا گیا جہاں ان کی دلچسپی کے لئےتعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں ترتیب دی گئیں۔ کلب کی جانب سے بچوں کو اعزازی اسناد اور تحائف بھی دیئے گئے۔
تقریب میں شریک شرکاہ نے کلب کی کوششوں اور خدمات کو سراہا اور حوصلہ افزائ کی ۔