Elite Club Saudi Arabia organized a beautiful moonlit fair in Al Khobar 146

‎الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے عیدالاضحی کو روایتی انداز میں منانے کے لئے الخبر میں ایک خوب صورت چاند رات میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے کثّیر تعداد میں شرکت کی۔

سعودی عرب۔ جویریہ اسد (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

‎الیٹ کلب سعودی عرب ایک سماجی، فلاحی، ادبی اور کمیونٹی
تنظیم ہے جو الخوبر، سعودی عرب میں 2013 سے مشرقی ریجن سعودی عرب میں مختلف کمیونٹیز کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔
اس رنگا رنگ میلے میں خواتین اور بچوں کے حوالے سے مختلف اسٹال لگاۓ گۓ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں نےعید میلے میں چار چاند لگا دیئے۔عید کی رونق مہندی بھرے ہاتھوں کے بغیر نا ممکن ہے۔ خواتین اور بچیوں نے خصوصی طور پر مہندی کے دیدہ ذیب ڈیزائن لگواۓ۔ الیٹ کڈذ کلب کے کارڈینیٹر فیض علی حسن نے پہلی دفعہ اپنے تخلیق کردہ پوسٹرز اور عید کارڈذ کی نمائش کی۔
تقریب کی منتظم اور کلب کی رکن شفق عمران نے کہہ الیٹ کلب بچوں اور خواتین کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور کلب کی تمام سرگرمیاں کمیونٹی کو ایک مثّبت اور تعمیری ماحول فراہم کر رہی ہیں۔
‎ کلب کی بانی جویریہ اسد نےکہا کہ الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری ، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ الیٹ کلب کے جاری کردہ تمام پروگرامز نہایت مفید اور معلوماتی ہیں۔
اس میلے میں بچوں کے لیۓ خصوصی کارنر سجایا گیا جہاں ان کی دلچسپی کے لئےتعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں ترتیب دی گئیں۔ کلب کی جانب سے بچوں کو اعزازی اسناد اور تحائف بھی دیئے گئے۔
‎میلے میں شریک خواتین نے کلب کی کوششوں اور خدمات کو سراہا اور حوصلہ افزائ کی۔اور پردیس میں دیس کی طرح عید منانے پرمبارکباد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں