Elite Club Saudi Arabia organized a beautiful Eid Cultural Fair 140

الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے خوب صورت عید ثّقافتی ‎میلے کا انعقاد

رپورٹ الخوبرسعودی عرب, جویریہ اسد(،تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

‎الیٹ کلب سعودی عرب کی جانب سے عید کی تیاریوں اور کمیونٹی ثّقافتی ہم آہنگی کے حوالے سےایک خوب صورت میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب ،پاکستان ،انڈیا،سری لنکا،لبنان ،مصر اور دیگر ملکوں سے کمیو نٹی نے کثّیر تعداد میں شرکت کی۔
‎الیٹ کلب سعودی عرب ایک واحد سماجی، فلاحی، ادبی اور کمیونٹی تنظیم ہے جو الخوبر، سعودی عرب میں 2013 سے مشرقی ریجن سعودی عرب میں مختلف کمیونٹیز کے لئے خدمات انجام دے رہی ہے۔
اس رنگا رنگ میلے میں عید کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف اسٹال لگاۓ گۓ اور دیگر تفریحی سرگرمیوں نےعید کی خریداری میں چار چاند لگا دیئے۔عید کی رونق مہندی بھرے ہاتھوں کے بغیر نا ممکن ہے۔ خواتین اور بچیوں نے خصوصی طور پر مہندی کے دیدہ ذیب ڈیزائن لگواۓ۔
تقریب کی منتظمین میں کلب کی بانی جویریہ اسد اور کلب ارکان شفق عمران ، صبا ادریس، سعدیہ تجمل اور نازش علی شامل تھیں ۔
‎ کلب کی بانی جویریہ اسد نےکہا کہ الیٹ کلب سعودی عرب نے خواتین اور بچوں کو ایک معیاری پلیٹ فارم مہیا کیا جہاں انھوں نے اپنی سماجی، کاروباری ، تعلیمی اور معاشرتی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ الیٹ کلب کے جاری کردہ تمام پروگرامز نہایت مفید اور معلوماتی ہیں۔
اس میلے میں بچوں کے لیۓ خصوصی کارنر سجایا گیا جہاں ان کی دلچسپی کے لئےتعلیمی اور تفریحی سرگرمیاں ترتیب دی گئیں۔ بچوں کو انبیاہ کی زندگیوں سے روشناس کرانے کے لئے قصص الانبیاہ کی نشست رکھی گئ جس میں کلب کی بانی جویریہ اسد نے بطور قصہ گو شرکت کی۔
کلب کی جانب سے بچوں کو اعزازی اسناد اور تحائف بھی دیئے گئے۔
‎میلے میں شریک شرکاہ نے کلب کی کوششوں اور خدمات کو سراہا اور حوصلہ افزائ کی۔اور پردیس میں دیس کی طرح عید کے رنگ سجانے پرمبارکباد پیش کی۔ الیٹ کلب بچوں اور خواتین کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے اور کلب کی تمام سرگرمیاں کمیونٹی کو ایک مثّبت اور تعمیری ماحول فراہم کر رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں