Elite Club Saudi Arabia 318

الیٹ کلب سعودی عرب کی ادبی شاخ الیٹ لٹریچر سوسائٹی کی جانب سے ادب کی مختلف اصناف کے فروغ کے لئے الیٹ لٹریری پرزم کے عنوان سے ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا

الخبر سعودی عرب ( رپورٹ : جویریہ اسد، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)

الیٹ کلب سعودی عرب کی ادبی شاخ الیٹ لٹریچر سوسائٹی کی جانب سے ادب کی مختلف اصناف کے فروغ کے لئے الیٹ لٹریری پرزم کے عنوان سے ماہانہ ادبی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کو ہر مہینے کے آخری ہفتے میں کیا جاتا ہے۔
نشست 19 فروری 2022 کو بذریعہ آن لائن رکھی گئ تاکہ دنیا بھر سے ادب سے دلچسپی رکھنے والے ہرعمر کے افراد مستفید ہو سکیں۔
اس پروگرام کو مختلف حصوں میں ترتیب دیا گیا ہے جن میں حوالہ کتب، تقریر نویسی، فن خطابت ، برجسته موضوعات ،فن مصوری، کہانی نویسی، حالات حاضرہ کے موضوعات ،قصہ گوئ اور الیٹ اتالیق کی گفتگو وغیرہ شامل ہیں۔
نشست کی نظامت ہر دلعزیز اور خوب صورت لب ولہجے کے مالک آر جے فواد اور کلب کوارڈینیٹر فیض علی حسن نے بھر پور انداز میں کی۔ نشست کا مرکزی خیال سماجی انصاف اور مساوات پر رکھا گیا۔
حوالہ کتب جویریہ اسد اور رومیسہ انور نے مہارت سے پیش کئے۔
حالات حاظرہ کے موضوعات کے سیگمنٹ میں اقوام متحدہ کی جانب سے سماجی مساوات کے بین االاقوامی دن کے حوالے سےگفتگو کی گئ جسکا تعارف سوسائٹی اور کلب کی بانی جویریہ اسد نے پیش کیا۔ دیگر مقرر ین فیض علی حسن اور زرنب ظفر نےموضوع کا جامع احاطه پیش کیا ۔ الیٹ اتالیق کے سیگمنٹ میں مہمان مقرر ماہر نفسیات اور ٹرینر مصباح خان کومدعو کیا گیا۔جنھوں نے سماجی مساوات کے حوالے سے کہا خواتین کو زندگی کے ہر شعبے میں برابری کی بنیاد پر مواقع ملنے چاہیئے۔
برجسته موضوعات نشست کے مرکزی خیال کے حوالے سے تیارکئے گئے۔جس میں سوسائٹی کے صدر پروفیسر وحید اسلم، نائب صدر تعلیم روبینہ شاہین ،زینب منہاس اور عریشہ عامر نے بطور مقرر حصہ لیا۔
مہمان شاعرہ صدف رضا نے اپنی تصانیف سے خوب صورت نظمیں اور اشعار پیش کئے اور حاظرین سے داد وصول کی۔
قصہ گوئ کے سیشن میں عریشہ عامر، زہرہ منہاس اور منتہاء انور نے اپنی تصنيف شدہ کہانیوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
اختتامی کلمات میں سوسائٹی کی بانی جویریہ اسد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیااورکہا کہ یہ سلسلہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہورہا ہے اور کمیونٹی کا ادب اور کتب سے ایک نئے تعلق کواستوار کرنے میں ایک متاثّر کن قدم ہے۔ مستقبل میں بھی الیٹ کلب سعودی عرب کمیونٹی کےلئے سماجی ،تعلیمی اورادبی شعبوں میں مختلف نوعیت کے پروگرام ترتیب دیتا رہے گا۔ نشست کے آخر میں میں تمام شرکاء کو اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں