خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
“”ایلیٹ کلب الخبر/دمام سعودی عرب نے اپنی دس سالہ سماجی خدمات کے سلسلے میں جشن کا ایک شاندار اور یادگار پروگرام منعقد کیا۔ مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ “”ایلیٹ کلب”” کی روح رواں ” CEO”” محترمہ جویریہ اسد نے مجھے میری چالیس سالہ صحافتی خدمات اور ادارہ “”PNP”” نیوز چینل سے وابستگی کے اعتراف میں ایک ستائشی و توصیفی سند سے نوازا۔ میں خود بھی “”ایلیٹ کلب”” کے مختلف شعبہ جات مثلا” خواتین کے بنیادی مسائل، بچوں کی تعلیم و تربیت، شعبہ صحافت کے فروغ اور دیگر انسانی خدمات کا ہمیشہ سے معترف رہا ہوں۔ مجھے فخر ہے کہ غیر ممالک میں پاکستانی ایسی قابل ستائش خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ انکی نیکیوں کو قبول فرمائے اور اس ادارے کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے
(آمین ثم آمین)