سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 14 مئی کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کو واضح طور پر ناممکن قرار دے دیا ہے.
الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے سپریم کورٹ میں تین رپورٹیں جمع کرائی ہیں،الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مذکورہ تاریخ کو صوبائی انتخابات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔عدالت عظمیٰ اس معاملے کی مزید سماعت کیلئے کوئی تاریخ مقرر نہیں کی ہے۔مقررہ تاریخ تک ضروری مطلوبہ انتظامات کی تکمیل ممکن نہیں ہے جب کہ انتخابات کے التوا یا تنسیخ کا اعلان آئندہ ہفتے کیاجائے گا۔سپریم کورٹ نے مزید سماعت کے لیے الیکشن کمیشن کو طلب نہیں کیا ہے.
چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے گزشتہ ماہ 4 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے لیے 14 مئی کوانتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا.