Election Commission announced the decision of the PTI Prohibited Funding Case 194

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیا

سٹاف رپورٹ :(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنا دیاہے ،ممنوعہ فنڈنگ تحریک انصاف نے لی ہے جوکہ ثابت ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے برسٹل سروسز والی فنڈنگ بھی ممنوعہ قرار دیدی ہے.
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کورٹ روم میں تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا۔تین رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ فنڈ تحریک انصاف کی جانب سے لیا گیا ہے.الیکشن کمیشن نے ووٹن کرکٹ سے ملنے والی فنڈنگ ممنوعہ قرار دیدی، تحریک انصاف 13 اکاونٹس بتانے میں ناکام رہی، غیر ملکی فنڈنگ میں 34 غیر ملکیوں سے ڈونیشن لیئے گئے ،پی ٹی آئی کو امریکہ اورکینیڈا سے ملنے والی فنڈنگ بھی ممنوعہ ہے۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی فنڈنگ ضبط کرنے کیلئے نوٹس بھی جاری کر دیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں