elderly woman who was going to get flour from home died 190

گھر سے آٹا لینے جانیوالی خاتون موٹرسائیکل کی ٹکر سے جاں بحق

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
فیصل آباد گھر سے آٹا لینے کے لیے جانے والی معمر خاتون موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی.
سستے آٹے کی تلاش میں گھر سے نکلنے والی خاتون نسرین بی بی موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی، نجی ٹی وی کے مطابق خاتون کے بھائی یاسین کا کہنا ہے کہ وہ سستے سرکاری آٹے کی تلاش میں گھر سے نکلی تھی اور حادثے کا شکار ہو گئی، خاتون کے بھائی نے اس کی موت کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرا دیا۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 53 سالہ نسرین بی بی کے نام سے ہوئی جو کہ گرڈ محلہ نشاط آباد شیخوپورہ روڈ کی رہائشی تھی.ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں