Eid al-Fitr was celebrated with religious fervor in Germany 204

دنیا بھر کی طرح جرمنی میں بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائ گئ۔ پاکستان ہاوس برلن میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

رپورٹ : (مہوش ظفر ، تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دنیا بھر کی طرح جرمنی کے مسلمانوں نے بھی عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائ۔
جرمنی بھر کی مساجد میں بڑے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے۔جن میں ہزاروں کی تعداد میں بچوں بڑوں اور خواتین نے نماز عید ادا کی۔
کورونا کی پابندیوں کے مکمل خاتمے کے بعد یہ جرمنی میں پہلی عید تھی جس پر لوگ آزادانہ نماز ادا کرسکتے تھے اور گلے مل سکتے تھے۔
لوگوں کے رش کی وجہ سے مساجد میں تین تین جماعتیں کروائ گئیں جن میں مسلمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مساجد میں تین زبانوں میں خطبے دیئے گئے جن میں مقامی زبان کے علاوہ اردو و انگریزی زبان شامل تھی۔
عید الفطر کے اس پرمسرت موقع پر برلن میں موجود پاکستان ہاوس کے دروازے بھی کمیونٹی کے لئے کھول دیئے گئے اور سفیر پاکستان کی جانب سے ایک بہترین عید ملن کا اہتمام کیا گیا ،جہاں مزیدار روایتی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئ۔
مہمانوں میں پاکستانی طلبہ و کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اور عید کی خوشیاں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر منائیں۔ عید ملن پارٹی میں بچے بڑے خواتین رنگ برنگے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے جن کی سج دھج نے پارٹی کو چار چاند لگا دیئے۔
اس موقع پر سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل،سفارتخانے کا دیگر عملہ اور ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔جنھوں نے تمام آنے والے مہمانوں کا خوش دلی سے استقبال کیا۔
سادہ وپروقار تقریب میں سفیر پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل نے کمیونٹی سےگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ساری کمیونٹی کو میرے طرف سے اور پاکستانی قوم کی طرف عید الفطر مبارک ھو ہم میں سے ہر پاکستانی اپنے ملک کا سفیر ھے، ہمیں لوگ پاکستان کے نام سے جانتے ھیں، بعد ازیں سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل اور انکے اھل خانہ پاکستانی کمیونٹی سے گھل مل گئے۔ تقریب کے شرکاء نے سفیر پاکستان کے ساتھ تصاویر بنائیں اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کٸے۔
پاکستان ہاوس میں آنے والے مہمان بھی اس دعوت سے کافی خوش نظر آرہے تھے۔اور ان کا کہنا تھا کہ آج اس طرح پاکستان ہاوس میں اس تقریب نے ہم کو پاکستان کی یاد دلا دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں