رپورٹ : سیدہ نمیرہ محسن (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
26 اگست 2023 دمام سعودی عرب عالمی تعلیم وتربیت برائے خواتین نے ایک آن لائن میٹنگ کا اہتمام کیا جس کی مہمان سیدہ نمیرہ محسن تھیں۔ میٹنگ کے دوران مستقبل میں آن لائن تربیتی پروگرام اور بین الاقومی ثقافتی تبادلے کی اہمیت و ضروت پر روشنی ڈالی گئی۔ سیدہ نمیرہ محسن نے اس موقع پر اپنے خطاب میں خواتین کی تربیت اور دوسری اقوام عالم سے علمی و ثقافتی تبادلے کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے ایسے تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی افادیت کو بیان کیا۔
بلا شبہ ماں کی گود پہلی اور آخری جائے امن ہےاورتعلیم و تربیت ہر ذی روح کا بنیادی حق ہے۔ میٹنگ کے اختتام پر تمام خواتین نے علاقائی دیواروں سے بلند ایک مضبوط انسانی رشتے کا اعادہ کیا۔
329