جدہ پاکستان یوتھ فورم کی جانب سے نوجوانوں کی تفریح کے لیے اسپورٹس گالا کا اہتمام،بڑی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت 187

جدہ پاکستان یوتھ فورم کی جانب سے نوجوانوں کی تفریح کے لیے اسپورٹس گالا کا اہتمام،بڑی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت

رپورٹ جدہ : امداد حسین لک ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدہ پاکستان یوتھ فورم کی جانب سے نوجوانوں کی تفریح کے لیے اسپورٹس گالا کا اہتمام کیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوان نے شرکت کی اور مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کروائے ۔
تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان قونصلیٹ جدہ ویلفیئر اتاشی شیراز علی خان اور جماعت اسلامی کےذمہ دار محسن فوری تھے.
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جدہ یوتھ فورم کے صدر احترام الحق نے شرکاء کو سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔اور کہا کے ہمارے اس یونٹ کا مقصد دیار غیر میں اپنے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کا سامنے لانا اور یوتھ کو ایک تفریح پروگرام مہیا کرنا ہے.
تقریب سے محسن غوری نے خطاب کرتے ہوئے قیام پاکستان کا مقصد اور پاکستان کو درپیش چیلنجز اور انکی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی جبکہ سوشل ویلفیر اتاشئ شیراز علی خان نے کہا کہ مجھے آپ کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کرکے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور یوتھ فورم کی سرگرمیوں نے مجھے متاثر کیا ہے میں آپ لوگوں سے گزارش کرتا ہوں کہ نظریہ پاکستان کو ذہن میں رکھتے ہوئے موجودہ حالات میں سعودی قوانین کے مطابق پاکستان کمیونٹی میں ایسی ہی مثبت سرگرمیوں کے ذریعے سعودی عرب میں اپنا مثالی کردار ادا کریں اور نوجوان اپنے ملک کا نام روشن کریں.
تقریب کے اختتام پر کھیلوں میں نمایاں پوزیشن ہولڈر میں انعامات تقسیم کئے اور کیمونٹی کئ بہترین خدمات ہو یوتھ فورم کی جانب سے سوشل ویلفئیر قونصلر شیراز علی خان کو یوتھ فورم کی جانب سےاعزازی شیلڈ پیش کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں