Earthquake wreaks havoc in Afghanistan 150

افغانستان میں زلزلے سے تباہی ، پاکستان نے دوستی کا حق ادا کرتے ہوئے سامان روانہ کر دیا

سٹاف رپورٹ : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیاگیا.
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرپاکستان کی جانب سے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کی جانب سے افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان افغانستان بھیج دیا گیا۔آٹھ ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں۔این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے روانہ کیا۔ پاکستان نے افغان حکومت اورعوام کو مشکل کی گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا ہے۔افغانستان میں گزشتہ روز زلزلے سے ایک ہزارافراد جاں بحق اورسیکڑوں زخمی ہوگئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں