سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے دوران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، کارکنوں کی جانب سے گل پاشی 151

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے دوران ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، کارکنوں کی جانب سے گل پاشی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ، کارکنوں کی جانب سے گل پاشی
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اٹک جیل سے اڈیالہ منتقل کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی، کارکنوں کی جانب سے پھول نچھاور کئے گئے.
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پولیس اٹک جیل پہنچی اور عمران خان کو سخت سیکیورٹی میں لے کر روانہ ہوئی تھی، قافلے میں موبائلز اور ایمبولینس بھی شامل تھی، اس کے علاوہ اسلام آباد پولیس کے اسکواڈ میں اے ٹی ایس کے کمانڈوز بھی شامل تھے.
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اڈیالہ جیل منتقلی کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد ٹول پلازہ پر موجود تھی، کارکنوں کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گل پاشی بھی کی گئی.
اس سے قبل ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا تھا کہ وہ اڈیالہ جیل منتقل نہیں ہونا چاہتے کیونکہ اٹک جیل میں انہوں نے خود کو سیٹ کرلیا ہے.
جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیل اڈیالہ منتقلی پر جیل مینوئل کے مطابق میڈیکل سمیت تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کو سابق وزیراعظم کے استحقاق کے مطابق بیٹر کلاس دی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں