شاہین جاوید – ریاض سعودی عربیہ
سعودی دارالحکومت میں منسٹری آف میڈیا اور گلوبل ہارمنی کی جانب سے السویدی پارک میں رنگارنگ پاکستانی کلچرل نائٹ کا دوسرا تیسرا دن اپنی تمام رنگینیوں کے ساتھ جاری ہے جس میں پاکستان کمیونٹی سمیت دوسری کمیونٹی اور سعودی شہریوں نے بھرپور شرکت کی
پاکستانی کلچرل نائٹ میں چاروں صوبوں کی ثقافت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا جس میں پاکستانی ملبوسات اور کھانے کے سٹالز کو حاضرین نے بے حد پسند کیا اور خوب داد دی۔
تقریب میں پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے میوزک کا تڑکا لگا کر لوگوں میں مزید ولولہ پیدا کیا۔
پچھلے سال کی طرح اس مرتبہ بھی ہزارواں کی تعداد میں لوگوں نے پاکستانی اور دیگر ممالک کے ثقافتی شو میں شرکت کی اور پاکستان کی ثقافت سے لطف اندوز ہوئے۔
ریاض سیزن میں پاکستانی کلچر کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ستارہ بن کے پورے ریاض کو چمکا رہی ہیں اور پاکستانی کلچر کی رنگا رنگ سرگرمیوں سے پورا ریاض جھوم اٹھا۔
معروف سنگر عاصم اظہر کی دھماکے دار پرفارمنس نے پورے ریاض کے دل جیت لئے ۔ معروف کرکٹر شعیب ملک حاضرین کو اپنے کرکٹ کے تجربات سے آگاہی دی جس سے کرکٹ شائقین محفوظ ہوتے رہے۔ اس کے علاوہ دیسی کھانے اور دیسی ملبوسات کے اسٹالز بھی عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ ریاض سیزن میں پاکستان کے مشہور فنکاروں نے شاندار پرفارمنسز پیش کیں، مشہور گلوکار علی ظفر کی دل موہ لینے والی پرفارمنس ، جبکہ معروف کرکٹر محمد شعیب ملک اور شاداب خان نے بھی شائقین کو خوب محظوظ کیا۔
ریاض سیزن کے سویدئ پارک کی انتظامیہ مسٹر ساری ، مسز فرح ، مسز مدیحہ ، مسٹر طلحہ نے پاکستانی تقریبات کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہم سعودی گورنمنٹ کے مشکور و ممنون ہیں جنہوں نے سعودیہ میں موجود غیر ملکی کمیونٹی کی تفریح کا مفت اہتمام کیا ۔اس لئے ہمارا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ ہم قوانین کی پاسداری کریں اور سلامتی کے اصولوں پہ چلیں۔ تا کہ سب مل کر انجوائے کر سکیں۔