سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست کو رات 12 بجے تک ہے تاہم پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کے مابین 8 اگست کو قومی اسملبی تحلیل کرنے پر اتفاق ہوا ہے.
پیپلز پارٹی نے 8 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی، قانونی ماہرین نے بھی حکومت کو 8 اگست کی تجویز دی ہے۔ اس حوالے سے 9 اور 10 اگست کی تاریخ پر بھی غور کیا گیا.
قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست رات 12 بجے تک ہے اگر حکومت اپنی اعلان کردہ تاریخ 8 اگست کو تحلیل نہیں کرتی تو 12 اگست کو اسمبلی خودبخود تحلیل ہو جائے گی۔ قانونی ماہرین ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسمبلی توڑنے کی سمری پر صدر منظوری نہ دے تو اسمبلی 48 گھنٹے بعد تحلیل ہو جائے گی.