واپڈاسب ڈویژن چوبارہ کی غفلت اور بے حسی کے باعث، خاتون کرنٹ لگنے سے جان بحق عوام واپڈا کے خلاف شدید احتجاج 112

واپڈاسب ڈویژن چوبارہ کی غفلت اور بے حسی کے باعث، خاتون کرنٹ لگنے سے جان بحق عوام واپڈا کے خلاف شدید احتجاج

پسرور رپورٹ (تازہ اخبار,پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پسرور: تھانہ سبزپیرکے گاؤں ڈنگہ میں 2 بچوں کی ماں 30 سالہ شگفتہ اپنے چھت پر کھڑی تھی کہ بجلی کی تاروں کی زد میں آکر جان بحق ہوگئی بتایا گیا ہے کہ واپڈا اہلکاروں نے بجلی کی سپلائی تاروں کو گھرکی چھت کے قریب نصب کر دیا تھا جس کو ہٹانے کے لیے گھر والوں نے واپڈا اہلکاروں کو35000 رشوت بھی دی وصول کی اورایس ڈی او اور لائن مین کو بار بار مطلع کرنے کے باوجود تاروں کوہٹایانہ گیا آج خاتون چھت پر کھڑی تھی کہ تاروں کی زد میں آکر جان بحق ہوگئی ایس ڈی او اور لین مین کے خلاف تھانہ سبزپیر پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں