Due to the development works in Karachi, there was a heavy traffic 164

کراچی میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اندرون شہر میں جعمرات کو شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام رہا

رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
کراچی میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے اندرون شہر میں جعمرات کو شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام رہا جس سے شہری شدید مشکلات اور ذہنی پریشانیوں دے دوچار رہے اس وقت کراچی کے مصروف ترین علاقے یونیورسٹی روڈ، شارع فیصل گلستان جوہر، رابعہ سٹی، اور دیگر کے تمام روڈز پر ترقیاتی کام جاری ہیں، کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے حادثات کی شرح میں بھی مسلسل اضافہ ہو گیا ہے، ترقیاتی کاموں کا یہ سلسلہ اگلے دو سال تک جاری رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے، شہر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی دھرم برھم ہو کر رہ گیا ہے اور عوام کی مشکلات میں آضافہ کے ساتھ ساتھ “ایمرجنسی” گاڑیوں کو بھی بھر وقت راستہ کی روانی کلیئر نہ ہونے سے مریضوں کو ہسپتالوں تک لے جانے میں شدید مشکلات ک سامنا پیش آ رہا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں