دبئی نمائندہ خصوصی ( رپورٹ : محمد آصف ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
تفصیلات کے مطابق دبئی نے تمام حکومتی اداروں میں کاغذ کا استعمال ختم کر کے دنیا کی پہلی پیپر لیس حکومت کا اعزاز حاصل کر لیا.
دبئی نے سرکاری اداروں میں کاغذ ختم کرنے کا آغاز 2018 سے کیا تھا، آج ولئ عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے ٹوئٹ کے ذریعے اس کا اعلان کر دیا.
ٹوئٹ میں ولئ عہد شیخ حمدان بن محمد نے عزم ظاہر کیا کہ دبئی میں آئندہ 5 دہائیوں میں زندگی مکمل طور پر ڈیجیٹل ہوگی، 45 سرکاری اداروں میں کاغذ کا استعمال ترک کرنے سے کاغذ کی کھپت 336 ملین کاغذات سے زائد کم ہوئی ہے.
We are proud to announce that as of today, the government of Dubai has become the world's first paperless government. pic.twitter.com/d1aDHEDgOC
— Hamdan bin Mohammed (@HamdanMohammed) December 11, 2021
انھوں نے کہا کہ کاغذ کا استعمال ختم ہونے سے 1 ارب 30 کروڑ درہم کی بچت ہوگی، اور ملازمین کے 14 ملین گھنٹے کی بچت ہوگی.
دبئی کے رہائشیوں کو اب تمام خدمات دبئی ناؤ ایپلیکشن کے ذریعے مہیا ہوں گی، جس میں 12 کیٹگریز اور 130 سمارٹ سٹی سروسز موجود ہیں.
ولئ عہد شیخ حمدان بن محمد نے ٹوئٹ میں کہا کہ دبئی حکومت میں ہر صارف کے لیے کاغذ کے بغیر سفر کے حصول کے شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کے وژن کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے.