Dr. Tazeem Hussain needs no introduction 176

ڈاکٹر تعظیم حسین کسی تعارف کے محتاج نہی ہیں ایک طویل عرصہ سے ریاض سعودی عرب میں مقیم ہیں، اور منسٹری آف ہیلتھ “SAUDI MINISTRY OF HEALTH” کنگ سعود میڈیکل سٹی ریاض (الثمیثی جدید) سے منسلک ہیں

کراچی/خصوصی انٹرویو، اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ڈاکٹر تعظیم حسین کسی تعارف کے محتاج نہی ہیں ایک طویل عرصہ سے ریاض سعودی عرب میں مقیم ہیں، اور منسٹری آف ہیلتھ “SAUDI MINISTRY OF HEALTH” کنگ سعود میڈیکل سٹی ریاض (الثمیثی جدید) سے منسلک ہیں،
ڈاکٹر تعظیم حسین نے ایک “خصوصی ملاقات اور دوران انٹرویو ” کے بتایا کہ میرا تعلق حیدر آباد سندھ کے ایک معزز مذہبی اور اعلی تعلیم یافتہ خاندان سے ہے، ابتدائی تعلیم حیدرآباد کے ایک سرکاری اسکول سے حاصل کی، اور اپنے مخلص اور قابل صد احترام اساتذہ کرام کی شفقت اور محبت کے سائے تلے اور انکی مسلسل راہنمائی میں کامیابی کی منازل کو طے کیا، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ اپنے محسن اور شفقت بھرے ماحول میں اپنے اساتذہ کی تربیت میں امتیازی نمبروں اور اعلی پوزیشن میں پاس کئے، اس کے بعد اپنی اعلی قابلیت کی بدولت لیاقت میڈیکل کالج حیدر آباد جامشورو میں داخلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، ابھی وہ میڈیکل کے تیسرے سال میں ہی تھے کہ ان کے والد گرامی پھیپھڑوں کے کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو کر اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے، جن کی جدائی کا دکھ اور غم آج بھی شدت کے ساتھ محسوس اور ان کی کمی کا احساس اجاگر رہتا ہے، انکے انتقال کی بنیادی وجہ شدت کے ساتھ سگریٹ نوشی تھی، ان کے انتقال کے بعد پورے خاندان میں سے میرے سمیت کبھی کسی نے بھی” سگریٹ نوشی ” نہی کی، اور پورے خاندان پر سگریٹ پینے پر سخت پابندی ہے، دراصل سگریٹ نوشی مضر صحت کے ساتھ ساتھ “صحت” کے لئے سخت نقصان دہ بھی ہے،
ڈاکٹر تعظیم حسین نے آپنی گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ سگریٹ نوشی سے اجتناب کیا ہے، اور میری اولاد نرینہ میں سے بھی آج تک کسی نے بھی سگریٹ کا استعمال نہی کیا، گھر کے ماحول کو مکمل طور پر “سگریٹ نوشی” سے پاک رکھا ہوا ہے،
ڈاکٹر تعظیم حسین نے “ایم بی بی ایس” (MBBS) کی ڈگری اعلی اور امتیازی نمبروں سے حاصل کی، اور اپنے پورے خاندان کا نام روشن کیا، انھوں نے کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان سے ممبر شپ، فیملی میڈیسن اور فیلو شپ انٹرنل میڈیسن میں اعلی ڈگری حاصل کرنے کا “اعزاز” بھی حاصل کیا، اور اللہ کے فضل و کرم سے ہر قدم پر ایک نئی کامیابی نصیب ہوئی ہے، جس کے لئے وہ ہر وقت اپنے رب کریم کی نعمتوں اور کامیابیوں کے شکر گزار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ مجھے آج تک جو کچھ بھی ملا ہے یہ سب میرے والدین کی شب و روز کی دعاوں کے طفیل ہی ملا ہے میں جسقدر خدا تعالی کی رحمتوں کا شکر ادا کروں وہ ہمیشہ ہی کم رہے گا،
ڈاکٹر تعظیم حسین نے کہا کہ سعودی عرب کے علاوہ میں اعلی حصول تعلیم کے لئے امریکہ اور انگلینڈ بھی جا چکا ہوں، اپنی مزید تعلیم کے سلسلہ میں میری تعلیم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے،
ڈاکٹر تعظیم حسین نے کہا کہ اپنی محنت اور قابلیت کی بدولت “کنگ سعود میڈیکل سٹی” میں عظیم مقام حاصل ہے، جو میرے اور میرے خاندان کے لئے کسی “اعزاز” سے کم نہی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے والد گرامی میری
“آئیڈیل شخصیت” ہونے کا مقام رکھتے تھے، انکی کمی آج بھی بڑی شدت کے ساتھ محسوس کرتا ہوں، میری کامیابی کا سہرا بھی ان سے ہی منسلک ہے،
ڈاکٹر تعظیم حسین ریاض میں سینئر شعبہء طب کا مقام رکھتے ہیں، اور “پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض” کے سینئر ممبر بھی ہیں، جو اپنی خدمات کی فراہمی میں شب و روز کوشاں رہتے ہیں، انکی زندگی کا یہ مش اور نصب العین بھی ہے کہ انسانیت کی خدمت ہی بہترین اور بامقصد شعبہء ہے، میں نے ہمیشہ اپنے شعبہء کو انسانیت کی خدمت سے منسلک اور وقف کر رکھا ہے، یہی میری زندگی کا بنیادی مقصد بھی ہے، میں کوشش کرتا ہوں، اور میرا یہ پختہ عزم بھی ہے کہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو انسانیت کی بھلائی اور خدمت کے لئے تا حیات منسلک رکھوں گا،
ڈاکٹر تعظیم حسین کو اپنے شعبہء میں گرانقدر خدمات کے اعتراف میں “سعودی منسٹری آف ہیلتھ” کی طرف سے اعزازی شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جا چکا ہے جو میرے خاندان اور خصوصا” میرے پیارے وطن عزیز “پاکستان” کے لئے عظیم آثاثہ سے کم نہی ہے،یہ سب اعزازات میری زندگی کا قیمتی آثاثہ ہیں،
ڈاکٹر تعظیم حسین نے حال ہی میں “پاکستان رائیٹرز کلب ریاض” (PWC ) کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے گرانقدر خدمات اور شعبہء صحافت کے میدان میں عظیم سرگرمیوں سے متاثر ہو کر انہوں نے ” PWC” کی باقاعدہ طور پر ممبر شپ حاصل کی ہے، جس پر “PWC” کے تمام ممبران نے انکی آمد اور شمولیت پر دل کی اتھاء گہرائیوں سے انہیں “خوش آمدید” کہا، اب “پاکستان رائیٹرز کلب ریاض” انکی خداد صلاحیتوں اور خدمات سے ہر لمحہ اور ہر وقت مستفید ہو گا، پاکستان رائیٹرز کلب ریاض “PWC” کے مرکزی صدر انجینئر نوید الرحمن نے “PWC” میں شمولیت پر ڈاکٹر تعظیم حسین کی شمولیت پر ان کا دل سے شکریہ ادا کیا،
ڈاکٹر تعظیم حسین نے آخر میں اپنے خصوصی ” پیغام” میں کہا کہ ج تک میری حیات اور زندگی ہے میں انسانیت کی بھرپور طریقہ سے خدمت کرتا ہوں گا، اللہ پاک سے یہ دعا بھی ہے کہ وہ مجھے میرے مقاصد اور ارادوں میں کامیابی سے ہمکنار کرے،
(آمین ثم آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں