ڈاکٹر شہباز گل کی پمز منتقلی، عمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کردیا 186

ڈاکٹر شہباز گل کی پمز منتقلی، عمران خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بیان جاری کردیا

سٹاف رپورٹ : ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی )

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان کو بنانا ریپلبک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مثال بنانے کیلئے ڈاکٹر شہباز گل کی صورت آسان ہدف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے.
شہباز گل کی پمز منتقلی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عمران خان نے کہا “معیار سےمسلسل گرتے ہوئے ایک بنانا ریپبلک میں ڈھلنے کےمناظر! ہماری بربریت دیکھ کر مہذب دنیا پر سکتہ طاری ہوگا۔ بدترین پہلو تو یہ ہے کہ منصفانہ عدالتی کارروائی کے بغیر جبر و تشدد سے مثال بنانے کیلئے ایک آسان ترین ہدف چُنا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ دوسری جانب نوازشریف، مریم، مولانا فضل الرحمٰن اور آصف زرداری جیسےوہ تمام کردار جو ریاستی اداروں کیخلاف بغض و عناد سے بھرپور بیانات کے ذریعے انہیں ہرممکن حد تک بدترین انداز میں بار بار نشانہ بناتے رہے ہیں، بلاخوفِ ملامت آزاد گھوم رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں