DPO Sheikhupura Ahsan Saifullah, the circle of notorious criminals narrowed 217

ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی ہدائت پر اشتہاری مجرموں کے گھیرا تنگ 

لاہور نمائندہ خصوصی(ایچ ایم فیاض ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کی ہدائت پر اشتہاری مجرموں کے گھیرا تنگ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ احسن سیف اللہ کے مطابق اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لیے کسی چیلنج سےکم نہیں تھی 
تحصیل فیروز والہ  شرقپور شریف پولیس کی اشتہاری مجرموں کے خلاف  کاروائی 
  دہشت کی علامت سمجھے جانے والے دو اشتہاری گرفتار ملزم شاہد اور ظفر اقدام قتل کے مقدمات میں شرقپور پولیس کو مطلوب تھے پولیس  ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا پولیس ذرائع کے مطابق  ملزمان نے دو سال قبل جاوید نامی شہری کو قتل کیا تھا۔  ملزمان نے جاوید کے قتل کیس کے مدعی افتخار کو بھی ایک سال بعد قتل کر دیا تھا  مقتول افتخار کے قتل کی خبر سن کر اس کی بیوی بھی چل بسی تھی ۔ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے  اپنے  جاری کردہ بیان میں کہا مدعی مقدمہ کو ہر صورت انصاف مہیا کیا جائے گا اور  ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں