In the light of special orders of DPO Sheikhupura Ahsan Saifullah 266

ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ کے خصوصی احکامات میں بڑی کاروائی

فیروز والہ (رپورٹ : ایچ ایم فیاض ،تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)
تحصیل فیروز والہ کے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی ڈی ایس پی فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کی نگرانی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایس ایچ او فیکٹری خرم ڈوگر کی  بڑی کاروائی.
منشاء اوڈھ ڈکیت گینگ” دو ارکان گرفتار،غیر قانونی اسلحہ، نقدی موبائل فونز  ، ہونڈا سوک کار برآمد ،منشاء اوڈھ ڈکیت گینگ سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا  جو موٹر سائیکوں پر مختلف شاہراوں پر سنگل رود ،سروس روڈ ، شاپ رابری دوکانات پر اسلحہ کے زورپر موبائل فونز اور موٹر سائیکل چھین لیتے تھے جنکی گرفتاری سے تھانہ شرقپور کے 08مقدمات ٹریس ہوئے.
افسران بالا کے احکامات کے مطابق  ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے SHOتھانہ فیکڑی ایریا خرم ڈوگر اور  دیگر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیتے ہوئے منشاء اوڈھ ڈکیت گینگ کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کی نگرانی ایس ڈی پی او فیروز والہ عمران عباس چدھڑ کر رہے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں