DPO Office Lodhran Workshop Held For Better Relations In Police And Prosecution 196

پریس ریلیز:پولیس اور پراسکیوشن میں بہتر تعلقات کے لئے ڈی پی او آفس لودہراں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

(رپورٹ : عمردراز جوٸیہ ،نماٸندہ خصوصی ،کہروڑپکا لودھراں)

ورکشاپ میں قائم مقام ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد،اسسٹنٹ پراسیکیوٹر محمود علی اور مسعود علی نے شرکت کی۔ضلع بھر کے انچارج انوسٹیگیشن اور تفتیشی افسران نے بھی شرکت کی۔زیر سماعت اور زیر تفتیش سنگین مقدمات کے متعلق بریفنگ دی گئی۔جدید طریقہ کار،جائے وقوعہ سے مادی اور دستاویزی شہادت اکٹھی کرنا سمیت منشیات کے مقدمات کی تفتیش کے درست طریقہ کار کے متعلق آگاہی دی گئی۔ڈی ایس پی نے ورکشاپ میں بتایا کہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد تفتیشی افسران کی تفتیشی مہارت میں مزید بہتری لانا ہے۔کسی بھی وقوعہ میں اصل ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے میں وقوعہ کا موقعہ ملاحظہ نہایت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ملزم کی سز ا یابی کے لیے شہادت بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔پراسیکیوٹرز نے ورکشاپ میں بتایا کہ تفتیشی افسران سنگین مقدمات میں مادی اور دستاویزی شہادتیں اکٹھی کرنے اور تفتیش کے دوران رہ جانے والی کمی اور کوتاہی کو دور کریں۔مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں