بیورو چیف کراچی پی این پی نیوز/ اعجاز احمد طاہر اعوان
“سگ گزیدگی ایک وبا کی صورت” سینئر صحافی سید وزیر علی قادری پرصدر ٹائون میں ’’ کتوں ‘‘کا حملہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کتوں کے کاٹنے کے مسلسل واقعات سے مرد، بزرگ خواتین، بچے اور صحافی بھی نشانہ بنے ہیں ،آوارہ کتوں کی بہتات سے عام شہری خوف کا شکار ہیں ۔ ریسکیو کے اعدادو شمار کے مطابق شر قائد میں گزشتہ سال 26ہزار سے زائد افراد کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہوئے جبکہ دیگر کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ گزشتہ روز پریڈی تھانے کی حدود صدر اکبر روڈ موٹر سائیکل مارکیٹ میں واقع ’’جسارت ‘‘اخبار کے آفس کے باہر سڑ ک پر کتوں کی بہتات سے راہگیر اور دکاندار پریشان ہیں ، کتوں نے متعدد دکانداروں اور راہگیروں کو زخمی کیا ، جسارت اخبار کے سینئررپورٹر سید وزیر علی قادری جب اپنی صحافتی ذمے داریاں ادا کر کے آفس سے نکلے تو ان پر اچانک آوارہ کتوں نے حملہ کر دیا ،وزیر علی قادر ی کتوں کے اچانک حملے سے اپنے آپ پر قابونہ پا سکے اور گر گئے ،جس سے ان کی بائیں ٹانگ زخمی ہوگئی ۔واضح رہے کہ سید وزیر علی قادری حال ہی میں ایک بہت بڑے حادثے میں زخمی ہوئے تھے اور آپریشن ہوا تھا ۔ کتوں کے حملے کے بعد تکلیف میں اضافہ ہوگیا ، شہریوں نے انتظامیہ سے سگ مار مہم کے آغازکا فوری مطالبہ کیا ہے۔ شہر قائد میں آوارہ کتوں کی بہتات نے ثابت کر دیا کہ بلدیاتی ادارے پوری طرح ناکام ہوگئے ہیں اور ان کے سب دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں.
103