SHO Omar Shiraz Ghman formed a police 188

چار روز قبل اغوا ہونے والا بچہ اذان بازیاب اغوا برائے تاوان کے اشتہاری ملزمان گرفتار،پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے ،ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے نو سالہ اذان کو اسکے والدین کے حوالے کر دیا گیا

رپورٹ ایچ ایم فیاض بیوروچیف پی این این نیوز پنجاب

تھانہ تحصیل فیروز والہ کی حدود میں چار روز قبل اغوا ہونے  والا نو سالہ اذان بازیاب ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا ایکشن ڈی ایس پی  فیروز والہ ناصر مشتاق کی نگرانی میں ایس ایچ او عمر شیراز گھمن نے پولیس ٹیم تشکیل دی پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان کا ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم گرفتار ارشد کو گرفتار کر کے بچے کو بازیاب کرایا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے باز یاب ہونے والا نو سالہ اذان والدین کے حوالے کر دیا ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نو سالہ اذان کو سکول سے گھر جاتے ہوئے ملزمان نے اغوا کیا پانچ لاکھ روپے تاوان نہ ملنے پر ملزمان نے بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی ملزم ارشد جو قتل ،اقدام قتل ،قبضہ جیسے جرائم کے مقدمات میں پہلے سے ہی  پولیس کو مطلوب تھا اس نے نو سالہ اذان کو لاہور کے علاقے سبزہ زار کسی گھر میں قید کیا ہوا تھا ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کے مطابق اشتہاری ملزم ارشد گزشتہ پندرہ سال سے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار پولیس کی نفری کے ہمراہ  جب بچے کو والدین کے حوالے کرنے کے لیے تحصیل فیروز کے علاقے گلشن سردار پہنچے تو عوام نے پھول کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے بچہ ملنے پر والدین نے پنجاب پولیس کے اعلی افسران کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں