District Mayor Irfan Khan Durrani 125

ضلعی مئیر عرفان خان درانی نے کہا ہے کہ ضلع بنوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لایا جائیگا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ضلعی مئیر عرفان خان درانی نے کہا ہے کہ ضلع بنوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لایا جائیگا بنوں کو پسماندگی سے نکال کر ترقی یافتہ شہر بنانے اور تمام یونین کونسلوں میں مزید ترقیاتی کاموں کاجال بچھانے کیلئے عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے ، اس سلسلہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی اور نہ ہی ضلع بنوں کے حقوق کو غصب کرنے دینگے علاقہ سوکڑی میرا دوسرا گھر ہے انکے باسیوں کیلئے ہمارے دروازے 24 گھنٹے کھلے ہیں جبکہ ان کو مایوس نہیں کرینگے گیس و بجلی اور ابنوشی کے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ سوکڑی کیلئے نئی منظورشدہ TBS کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا ۔ اس موقع پر یوسی سوکڑی کے چئرمین اسفندیار خان اور جے یو آئی سوکڑی کی کابینہ ارکان سمیت عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر چئرمین سوکڑی اسفندیار نے جمعیت علمائے اسلام خصوصا اکرم خان درانی ، زاہد اکرم درانی ، اعظم خان درانی اور مئیر عرفان خان درانی کا تہہ دل شکریہ ادا کیا علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں پر درانی خاندان کو ذبردست خراج تحسین پیش کیا ۔ تقریب کے آخر میں علاقائی عوام نے چئرمین اسفندیار خان کو مثالی خدمت سرانجام دینے پر انکو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور قدم قدم پر جے یو آئی اور درانی خاندان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ہمارا ووٹ انکی امانت ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں