disabled children is possible 110

جدہ میں سماجی تنظیم مشعل راہ کے تحت منعقدہ میں مشعل راہ کی بانی ممبر محترمہ آمنہ آفتاب نے اپنے خطاب میں کہا کے معذور بچوں کی بر وقت تعلیم و تربیت سے بہتر نشونما ممکن ہے

رپورٹ ثناء شعیب(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
جدہ میں سماجی تنظیم مشعل راہ کے تحت منعقدہ میں مشعل راہ کی بانی ممبر محترمہ آمنہ آفتاب نے اپنے خطاب میں کہا کے معذور بچوں کی بر وقت تعلیم و تربیت سے بہتر نشونما ممکن ہے انہوں نے کہاکہ ذہنی و جسمانی طور پر معذور بچوں کو ابتدائی تعلیم و تربیت کی نارمل بچوں سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے. تعلیم کی بدولت معذور بچوں کی نشونما بہترین ہوتی ہے جدہ میں مشعل راہ کیآگاہی مہم کی تقریب میں جدہ کمیونٹی بھی کی بھی ایک کثیر تعداد موجود تھی جس میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آمنہ آفتاب نے اپنی ذاتی زندگی کاذکر کیا انہوں نے کہا کہ جب اللہ تبارک اللہ نے مجھے مخصوص صلاحیتوں والی اولاد کی نعمت سے نوزا تو اس وقت میں ذہنی دباؤ میں چلی گئی اور ہر وقت اللہ تبارک اللہ سے شکوہ کرتے رہنا کہ میں کیسے اس بچے کی نشونما کرونگی کیسے اس بچے کو تعلیم و تربیت دوں گی. کہتے ہیں ہے کہ وقت سب زخم بھر دیتا ہے اور پھر???? میں نے مشعل راہ فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جس میں
میری دوست ارنیش جو کہ مشعل راہ کی صدر اور بانی ممبران میں سے ہیں، انکے تعاون سے مشعل راہ کی بنیاد رکھی جس کے پہلے ڈونر میرے والد تھے اور آج میں اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے مشعل راہ کے وجہ سے سینکڑوں بچوں کو مفت تعلیم و تربیت دی جارہی ہے جس سے مخصوص صلاحیتوں کے مالک بچے خود کفیل ہو رہے ہیں.تقریب سے ارنیش، ڈاکٹر عدیل چوہدری، عمران رانا، رخشندہ پوری، بنت الحسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مشعل راہ کے مختلف پروگراموں کے حوالے سے آگاہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں