ریاض/خصوصی رپورٹ اعجاز احمد طاہر اعوان(تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ریاض کی معروف اور معزز دینی مذہبی سیاسی، مختلف اسلامی کتب کی اشاعت کے مصنف اور “”مکتبہ دارالسلام انٹرنیشنل ریاض”” کے بانی اور ڈائریکٹر محترم مولانا عبدالمالک مجاہد نے آج ہفتہ اپنے دفتر میں جدہ سے ریاض آئے ہوئے سعودی عرب کے کہنہ مشق صحافی اور “”روزنامہ جسارت”” کے بیورو چیف سید مسرت خلیل کے اعزاز میں ایک یادگار اور پر تکلف “”دعوت ظہرانہ”” کا خصوصی اہتمام کیا، اس ملاقات کے دوران دونوں اکابرین کے درمیان میں دو طرفہ، تعلقات باہمی امور اور دیگر اسلامی مسائل پر بھی گفتگو کا طویل سلسلہ جاری رہا، یاد رہے کہ سید مسرت خلیل جدہ سے ریاض مختصر دورہ پر ریاض آئے ہوئے تھے اور وہ اسی ہفتہ واپس جدہ چلے جائیں گئے.