ڈائریکٹر جنرل حج ابرامرزا کی پاکستانی حجاج کیلئے کھانے اور دیگر سہولتوں کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت 238

ڈائریکٹر جنرل حج ابرامرزا کی پاکستانی حجاج کیلئے کھانے اور دیگر سہولتوں کے معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت

رپورٹ مکہ مریم شاہد : (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ابرار مرزا ڈائر یکٹر جنرل حج نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام کے لیے کھانے کے معیار کو یقینی بنایا جائے، کیٹرنگ کمپنیز سے مقدار، کوالٹی، بروقت تر سیل حج آپریشن کا اہم ترین پہلو ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا تاکہ حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔
اس سلسلہ میں حج مشن معاونین کے ساتھ پا کستان ہاوس مکہ میں میٹنگ ہوئی جس ڈی جی حج ابرار مرزا، سنیئر جائنٹ سیکر ٹری عالمگیر خان، ڈائر یکٹر معاونین ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس ،چیف کوارڈینیٹر سعید نیازی، چیف فوڈ کوارڈینیٹرمبشر میکن، سیکٹر کمانڈرز جہانگیر ورک، وحید گیلانی، سرفراز ورک، فرخ رشید چیف ٹرانسپورٹ آفیسر تصور اقبال، ڈی ڈی پلاننگ فہیم اور ڈی ڈی ایڈمن الیاس آہیر نے شرکت کی۔
ابرار مرزا ڈائر یکٹر جنرل حج نے کھانے کی تیاری، سرونگ اور ترسیل کے دوران معاونین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے توکہ کسی بھی مشکل صورت حال اور شکایات کو بروقت دور کیا جاسکے انہوں مزید کہا کہ حجاج کی خدمت اور ان کو سہولیا ت کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔
ڈی آئی جی ڈاکٹر محمد اختر عباس ڈائر یکٹر معاونین نے کہا کہ حجاج کرام کے لیے بہترین سے بہترین کھانے کی تیاری ہماری اولین ترجیح ہے کھانے کی تیاری کے دوران حج معاونین ہر وقت موجود ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہم فوڈ، ٹرانسپورٹ اور سیکٹرز کے ساتھ کوآرڈنیشن کو مزید بہتر کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں