Dinner organized in honor of senior leaders Jamiat Ulema Islam 110

سینئر رہنما جمعیت علمائے اسلام پاکستان کراچی قاری محمد عثمان، مولانا ظاہر شاہ اور مولانا اسامہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

رپورٹ مدینہ منورہ سے محمدزادہ گجر (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سینئر رہنما جمعیت علمائے اسلام پاکستان کراچی قاری محمد عثمان، مولانا ظاہر شاہ اور مولانا اسامہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام اس موقع پر گجر یوتھ فورم مدینہ منورہ کے چیرمین حاجی گل محمد نے ان کو عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی

کراچی میں اپنی گجر کمیونٹی کے لئے ان کے کاوشوں کو سراہا اس موقع پر قاری محمد عثمان نے اپنے خطاب میں کہا عرصہ دراز سے حاجی گل محمد کی دریائے غیر میں مقیم ہیں اور اپنے پاکستانی بھائیوں کو درپیش مسائل سفارتخانہ پاکستان اور کونسلیٹ جدہ کی تعاون سے حل کرنے میں پیش پیش ہیں جس پر میں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
انہوں نے مزید کہا سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے دیار غیر موجود پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کو درپیش مسائل سے واقف ہیں عشائیہ پروگرام سے مولانا ظاہر شاہ مولانا اسامہ اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کھا کہ گجر یوتھ فورم کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ ہم دوسرے قوموں سے الگ ہیں ہمارا مقصد سب قوموں کو اتفاق اتحاد کی بنیاد ضرورت کی جانب گامزن کرنا انہوں نے اپنے تقریر کے دوران یہ بھی کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ہم پر لازم ہیں کہ اس ملک کے قانون کے پاسداری کریں اور اپنے وطن عزیز پر کسی قسم کا داغ نہ آنے دیں
پاکستانی کیمونٹی سے تعلق رکھنےکاروباری ،سیاسی ،سماجی شخصیات کا کہنا تھا کہ پاک میڈیا فورم اور پی این پی نیوز نے دیار غیر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو بروقت اور حقائق پر مبنی خبریں دیکر نہ صرف مثبت صحافت کو فروغ دیا بلکہ اورسیز میں مقیم اپنی کیمونٹی کے ہر پروگرام کوریج دی رونق بخشی اور بہترین صحافتی خدمات پر پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں