رپورٹ : میاں محمد عظیم ( مدینہ المنورہ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
مدینہ المنورہ کی سیاسی و سماجی شخصیت أفضل عباس سرپرست اعلٰی پاکستان تحریک انصاف مدینہ المنورہ نے پاکستان تحریک انصاف لندن کے صدر وحید الرحمٰن میاں کے مدینہ منورہ آمد پر پرتباک استقبال کیا اور سعودی عرب کے روایتی انداز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ ملاقات نہایت دوستانہ ماحول میں ہوئی اور ساتھ ہی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ وحید الرحمٰن میاں نے أفضل عباس کا شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔