سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر قاضی نصیرالدین اور زیر صدارت مبصر اقوام متحدہ ،چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ندیم اختر چوہدری تقریب کے موقع پر چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ،مندوب پاکستان ایمبیسی راجہ عمران یونس نے پرتکلف عشائیہ کی میزبانی کے فرائض سر انجام دئیے ۔دیگر معزز مہمانوں میں مندوب پاکستان ایمبیسی دمام ،مندوب پاکستان ایمبیسی دمام انیس احمد ،مندوب پاکستان ایمبیسی شیخ واجد اور نائب صدر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ الاحساء احسان اللہ باگڑی اور قاضی عطاء اللہ صاحب نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر
اسسٹنٹ ڈائیریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ قاضی نصیرالدین نے اوورسیز کیلئے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی خدمات پر بالتفصیل بریفننگ دی۔جسے تمام حضرات نے خوب سراہا اور موجودہ خدمات کی بہتری کیلئے تجاویز دیں۔ندیم اختر چوہدری اور راجہ عمران یونس نے سعودیہ میں پاکستان ایمبیسی کے سٹاف اور خدمات پر بریفننگ دی۔جسے ڈاکٹر قاضی نصیرالدین نے خوب سراہا اور خراج تحسین پیش کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ندیم اختر چوہدری اور شرکا نے شہداء کشمیر کو خراج تحسین پیش کیا کہ شہدائے کشمیر نے کشمیر کی آزادی کے میشن کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔آخر میں ڈاکٹر قاضی نصیرالدین نے ندیم اختر چوہدری کے کزن چودھری نعیم اختر گجررامبڑانوالہ کی وفات پر خصوصی بخشش کیلئے دعا کی۔اور ڈاکٹر قاضی نصیرالدین نے اس قدر عزت افزائی پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب اور شراکا کا شکریہ ادا کیا.