DG ISP agrees with the statement of the Army spokesman 201

ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں،امریکہ کا رد عمل

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات کے ترجمان کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاک فوج کے ترجمان کے بیان پر اتفاق کرتے ہیں۔
نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پاک فوج کے ترجمان کی پریس کانفرنس پر ایک سوال پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہم پاک فوج کے ترجمان کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا پاکستان میں کسی بھی سازش میں امریکہ ملوث نہیں ہے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ اس موقع پر ایک دفعہ پھر انہوں نے نئے منتخب ہونے والے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی اور کہا کہ امریکہ پاکستان میں کسی ایک جماعت کی حمایت نہیں کرتابلکہ امریکہ پاکستان میں آئین کی پاسداری اورجمہوری روایات کی حمایت کرتا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں